پی ڈی ایم لاشوں پر سیاست کرنا چاہتی تھی۔ فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم لاشوں پر سیاست کرنا چاہتی تھی، لاہور جلسے کی درخواست دی نہیں، شور مچانا شروع کر دیا، اجازت مانگی گئی تو قانون کے مطابق غور ہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی زیر قیادت پنجاب میں ریکارڈ قانون سازی کی گئی، بزدار حکومت نے اب تک پنجاب اسمبلی سے 68 بلز منظور کروائے جسکی ماضی مثال نہیں ملتی، دہائیوں سے رائج قوانین کی تجدید کیساتھ ساتھ خواتین، بچوں اور معاشرے کے کمزور طبقات کا تحفظ قانون سازی کا محور ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا لوٹا پیسہ واپس لینے، کرپشن کے خاتمے اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے بنائے گئے جدید قوانین ملکی ترقی میں معاون ثابت ہونگے۔