سٹیل مل کے ملازمین کی برطرفی مزدورکشی ہے۔ عابد حسین صدیقی
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ سٹیل مل کے ملازمین کی برطرفی مزدورکشی ہے بد امنی کو ختم کرنے کے لئے ضروری ہے ملک سے بھوک، افلاس اور ملکی وسائل کی مساویانہ تقسیم کی جائے جبکہ موجودہ حکومت ایک کروڑ نوکریاں دینے کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آئی اور لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کرنے کے درپے ہے بیروزگاری سے معاشرے میں عدم استحکام بڑھے گا، یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی وسائل کو چند لوگوں کو نوازنے کی بجائے عام آدمی کی ضروریات زندگی کا خیال رکھے عوام کو ملازمتیں اور معاشی مواقع فراہم کریں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عام آدمی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پالیسیاں مرتب کی ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ عوام پیپلز پارٹی کے دور کو یاد کر رہے ہیں کیونکہ انہیں موجودہ حکمرانوں سے ریلیف کی توقع نہیں رہی، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے مفادات پر آنچ نہیں آنے دے گی اور حکمرانوں کی غلط اقدامات پر احتجاج کرے گی۔