پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہئے۔فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے لاہور جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرنی چاہئے ۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پی ڈی ایم کے لاہور کے جلسے میں رکاوٹ نہیں کھڑی کرنی چاہتے ، یہ خود ہی بہت بڑی رکاوٹ ہیں ،اپوزیشن کے سارے جلسے فلاپ شوزتھے ،ان جلسوں کا حکومت پر کوئی دبائو نہیں ،کورونا کی دوسری لہرمیں بڑھتے ہوئے کیسز کی فکر ہے اورعوام کی صحت کی تشویش ہے ، لوگ اپنا خیال رکھیں اور ماسک استعمال کریں ۔