ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ر ہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیراورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ موسم شدیدسرد رہے گا۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔سب سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 08، پاراچنار منفی 07، کالام منفی05، گوپس، اسکردومنفی04، استور منفی03 اور بگروٹ میں صفر ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔