خصوصی افراد کیلئے احساس کفالت پالیسی سے 20 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کیلئے احساس کفالت پالیسی سے بیس لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔ ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خصوصی افراد کیلئے احساس کفالت پالیسی سے 20لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔ ہر گھرانے کو ماہانہ 2 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ کورونا سے متاثرہ عالمی منظرنامے میں خصوصی افراد کیلئے یہ ایک اہم اقدام ہے