نیب نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کیخلاف تحقیقات کی منظوری دیدی
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیوروکے ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیوروکے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت ہوا ۔ اجلاس میں ڈپٹی چئیرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاؤ نٹبلٹی نیب ، ڈی جی آپریشن نیب، ڈی جی نیب راولپنڈی، اوردیگرسینئرافسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔ قومی احتساب بیوروکے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 2 ریفرنسز کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں 7 انکوائریز کی بھی منظوری دی گئی جس میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ کے خلاف کرپشن کیس کی انکوائری کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ جبکہ سابق ڈائریکٹر سی ڈی اے اسد اللہ فیض سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا، سی ڈی اے حکام پر کلینک کا پلاٹ کمرشل مقاصد کے لیے الاٹ کرنے کا الزام ہے۔