کورونا وائرس: دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 14 لاکھ 99 ہزار سے تجاوز کر گئی

نیویارک: (3 دسمبر 2020) دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد چھ کروڑ اڑتالیس لاکھ پنتالیس ہزار سے تجاوز کرگئی۔ ہلاکتوں کی تعداد چودہ لاکھ ننانوے ہزار تین سو پچپن ہوگئی۔برطانیہ میں کورونا سے چھ سو اڑتالیس افراد ہلاک اور سولہ ہزار سے زائد متاثر ہوئے۔ روس میں پانچ سو نواسی ہلاکتیں اور پچیس ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ بھارت میں چار سو اٹھانوے ہلاک اور تنتیس ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔امریکا میں ریکارڈ دو لاکھ تین ہزار سے زائد کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں وائرس کے باعث دو ہزار آٹھ سو افراد ہلاک ہوگئے۔ میکسیکو میں مزید آٹھ سو پچیس ہلاک اور آٹھ ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آ گئے۔ اٹلی میں چھ سو چوراسی ہلاکتیں اور بیس ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ ہوئے۔ برازیل میں چھ سو انہتر ہلاک اور اڑتالیس ہزار متاثر ہوئے۔