نئی دہلی میں فضائی آلودگی: ایک بار پھر اسکول بند کرنے کا اعلان
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے باعث ایک بار پھر اسکولوں کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے دارالحکومت نئی دہلی میں بدترین فضائی آلودگی پر ریاستی حکومت پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے حکومتی اقدامات پر عدم اطمینان ظاہر کیا۔بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رامانا کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کچھ نہیں ہورہا، صرف قوت برباد کیا جارہا ہے اور فضائی آلودگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔