نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کر لیا
نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کر لیا.سپریم کورٹ میں جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پرسماعت کی۔ سپریم کورٹ نے آغا سراج درانی کو نیب کے آگے سرینڈر ہونے کا حکم دیا۔ عدالت نے کہا کہ آغا سراج درانی پہلے سندھ ہائیکورٹ کے حکم پرعمل کریں اور نیب کو گرفتاری دیں اس کے بعد آئندہ ہفتے ان کا کیس سنیں گے۔ واضح رہےکہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ضمانت پر رہائی سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی پر آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس میں فرد جرم بھی عائد کی جاچکی ہے۔ کیس کی سماعت کے بعد آغا سراج درانی چار گھنٹے تک آحاطہ عدالت میں رہے۔ گرفتاری کے وقت آغاسراج درانی نے کہا کہ میں گرفتاری سے نہیں ڈرتا، میں پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہوں۔ سپریم کورٹ سے ریلیف مل سکتا تھا جس کے لئے یہاں آیا تھا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔ نیب ٹیم آغا سراج درانی کو لیکر روانہ ہوگئی۔