باجی اس لیے چھٹی پر گئی ہیں کہ ایک اور آڈیو آرہی ہے: معاون خصوصی شہباز گل
گوجرانوالہ: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ باجی اس لیے چھٹی پر گئی ہیں کہ ایک اور آڈیو آرہی ہے۔ انہوں نے یہ بات گوجرانوالہ میں منعقدہ اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔واضح رہے کہ ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز سے آئندہ 15 روز کے لیے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔شہباز گل نے اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باجی پندرہ دن کی چھٹی پر ہیں تو میں بھی وزیراعظم سے چھٹی مانگتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ باجی اس لیے چھٹی پر گئی ہیں کہ ایک اور آڈیو آرہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس آڈیو میں سامنے آئے گا کہ میڈیا ورکرز کا استحصال کس نے کیا؟
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے آنے والی آڈیو کی ٹائمنگ کے حوالے سے انکشاف کیا کہ اب اس صحافی بھائی پر منحصر یے کہ وہ کب اس آڈیو کو جاری کرتے ہیں؟