انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ؛ پاکستان کی شاندار بیٹنگ؛ جبکہ میچ جاری

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے روز کے کھیل میں قومی کرکٹ ٹیم نے شاندار بیٹنگ کی ہے جس کے دوران دونوں اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے سنچری اسکور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور پاکستان کے مابین 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں اوپنر عبداللہ شفیق نے 203 گیندوں پر 114رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ساتھی اوپنر امام الحق نے بھی اپنی سنچری مکمل کرلی. قبل ازیں انگلش کرکٹ ٹیم 101 اوورز میں 657 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔ انگلش ٹیم کے اوپنرز زیک کراؤلی، بین ڈکٹ اور وکٹ کیپر پیٹر اولی پوپ نے بالترتیب 122، 107 اور 108 رنز اسکور کیے۔ ہیری بروک نے سب سے زیادہ 153 رنز بنائے۔ جو روٹ 23، کپتان بین اسٹوکس 41، لیام لیونگسٹن 9، ول جیکس 30، اولی رابنسن 37 جبکہ جیمز اینڈرسن نے 6 رنز بنائے۔ جیک لیچ بھی 6 رنز بنا کر ناقابلِ