جنرل عاصم منیر کے آنے کے بعد پاک فوج کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوا ہے. عوامی سروے
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کے آنے کے بعد پاک فوج کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوا ہے یہ کہنا ہے کہ عوامی سروے عوام الناس کا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کے بطور فوجی سربراہ ایک سالہ کارکردگی پر عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر کے آنے کے بعد پاک فوج کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور تقریباً 50 فیصد عوام موجودہ آرمی چیف سے مطمئن ہیں۔ سروے میں عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ایک سال کے دور میں بہت اچھے اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے دہشتگردی کے سدباب ک ے لیے سخت اقدامات کے اور معیشت کو بھی بہت بہتر کیا۔ عوام کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈالرکی قیمت بہت بڑھ گئی تھی، آرمی چیف نے کافی حد تک اس پر بھی قابو پا لیا ہے۔ انہوں نے جو کاوشیں کی ہیں وہ ملک میں بہتری لانے کے لیے احسن ترین اقدامات ہیں۔ عوام کا یہ بھی کہنا تھا کہ آرمی چیف کا احسان ہے کہ انہوں نے کسانوں کو ریلیف دلوایا۔ ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے معاملے میں آرمی چیف بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ غیر قانونی، غیر ملکیوں اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف ایسے ہی کام ہوتا رہا تو اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔