گوگل کی جانب سے پاکستان میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری بڑھانے اور معاشی ترقی میں تعاون کا اعلان کردیا گیا۔ گوگل نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت اور آن لائن تحفظ کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق گوگل کے جنوبی ایشیا پبلک پالیسی لیڈ کی وزیر مملکت فہد ہارون سے ملاقات ہوئی۔ گوگل نے پاکستان میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری بڑھانے اور معاشی ترقی میں تعاون کا اعلان کردیا۔ آن لائن تحفظ اور سائبر سیکیورٹی کے مسائل پر حکومت اور گوگل کے درمیان تبادلہ خیال کیا گیا۔جس میں ڈیجیٹل خواندگی بڑھانے اور ذمہ دارانہ ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ گوگل اور حکومت نے ثقافتی اقدار کے تحفظ کے ساتھ ڈیجیٹل ترقی پر اتفاق کیا اور پاکستان کے ڈیجیٹل شعبے کی ترقی کے لیے عوامی و نجی تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔ گوگل کی جانب سے سائبر خطرات سے تحفظ کے لیے مسلسل کوششوں کا اعلان بھی کیا گیا۔ ملاقات میں ڈیجیٹل معیشت کی مضبوطی اور محفوظ آن لائن ماحول کے قیام پر زور دیا گیا۔ پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی میں معاونت کے لیے گوگل کا اہم کردار ہے۔
گوگل کا پاکستان میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری بڑھانے اور معاشی ترقی میں تعاون کا اعلان
Dec 03, 2024 | 21:08