حکمرانوں نے اپنے چار سالہ بدترین دور میں ملک کو کمزور اور بد حال کردیا ہے۔ چوہدری نثار علی خان
راولپنڈی کے علاقے ڈھوک بدھال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اپنے مفادات کی خاطر حکمران چیخ وپکار کرکے آسمان سر پر اٹھا لیتے ہیں مگر عوامی مسائل پر چپ سادھ لیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر دوسرے روز تیل، گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھا کر لگتا ہے کہ حکمران عوام کو تکلیف میں مبتلا کرکے سکھ اور خوشی محسوس کرتے ہیں۔ انھوں نےکہا کہ حکمران ہر محاز پر ناکامی اور پسپائی کے بعد کس جمہوری یا اخلاقی جواز کے تحت اقتدار کے ساتھ چمٹے ہوئے ہیں۔ چودھری نثار نےکہا کہ مسلم لیگ نواز یہ سمجھتی ہے کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں ۔