اسرائیل ایران پر اپریل سے جون تک حملہ کر سکتا ہے۔ لیون پنیٹا
امریکی خبررساں ایجنسی کے مطابق وزیرخارجہ لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ اسرائیل اپریل سے جون تک ایران پر حملہ کر سکتا ہے تاہم امریکہ اس کے حق میں نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو اس سے ایران پر ایٹمی پروگرام روکنے کیلئے جو دباؤ ڈالا جا رہا ہے متاثر ہو سکتا ہے۔ لیون پنیٹا کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکہ نے ابھی اس بارے میں فیصلہ نہیں کیا کہ وہ اسرائیل کے ایران پر حملے پر کس طرح کے ردعمل کا اظہار کرے گا۔ واضح رہے کہ لیون پنیٹا امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ایران کے جوہری پروگرام پر تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں۔