فلسطین تنازعے کے بہتر حل کیلئے اسرائیلی حکومت کو برداشت کا مادہ پیدا کرنا ہوگا۔ بانکی مون
بانکی مون مشرق وسطیٰ نتازعے کے حل کیلئے ان دنوں خطے کے دورے پر ہیں۔ خان یونس میں اقوام متحدہ کے ریلیف کیمپ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتےہوئے بانکی مون نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کرتےہوئے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین انتظامیہ کے درمیان اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے ابھی کچھ معاملات طے ہونا باقی ہیں۔ بانکی مون کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی میں قیام امن دو ہزار بارہ میں انکی اہم ترجیحات میں شامل ہے اور انھیں امید ہےکہ تنازعے کے حل کیلئے اہم پیشرفت ہوگی۔