پی آئی سی کے ایشو پربحث میں اپوزیشن مثبت تجاویزسامنے لائے خوش آمدید کہیں گے۔ راناثنااللہ
پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اپوزشین کواسمبلی میں بات کرنے کا پوراموقع دیا گیا مگراپوزیشن لیڈرکے پاس فضول باتوں کے علاوہ کوئی کام نہیں اورنہ ہی ایسی باتوں کو سننے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس وقت، انہوں نے کہاکہ وہ وزیراعلیٰ کی جانب سے جواب دینے کیلئے اسمبلی میں موجود ہوتے ہیں، ایک سوال پران کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی کو بے شرم کہا توکوئی بری بات نہیں کی مگردوستوں نے اس کا برا مان لیا، رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ادویات سکینڈل میں عدالت میں طلب کرنے پرشہبازشریف ڈینگی کے حوالے سے اہم انکشافات کریں گے. دوسری جانب اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض کا کہنا ہے کہ وزیراعلی نے غیر منتخب افراد کو وزارتیں دے کرارکان اسمبلی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، نون لیگ کے ارکان کو چاہئیے کہ وہ وزیراعلی پر عدم اعتماد کردیں، انہوں نے کہا کہ الزام تراشی کی بجائے کھل بتایا جائے کہ ڈینگی سکینڈل میں کون ملوث ہے، انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کے سیاسی گرو نے ماضی میں بھی سازشوں پر معافی مانگی اب بھی وہ ہماری قیادت سے معافی مانگیں گے