ملک میں ضمنی انتخابات رکوانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے
سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے پہلے سے دائر درخواست میں اضافہ کرتے ہوئے عدلیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کے ستائس جنوری کے حکم کوکالعدم قراردیتے ہوئے ملک میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کے خلاف حکم امتناعی جاری کیاجائے۔ دائردرخواست میں انہوں نے مزید کہا کہ عدالت پہلے ہی بوگس فہرستوں پرضمنی انتخابات کوغیرآئینی قراردیتے ہوئے انتخابات رکوانے کا حکم دے چکی ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے ستائس جنوری کوملک کےمتعدد انتخابی حلقوں میں نئی فہرستیں تیارکئےبغیر ضمنی انتخابات کا اعلان کردیا ہے جو کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔