وزیراعظم پر چارج شیٹ سنگین مسئلہ ہے۔ حکومتی عہدے پر ہوتا تو این آراو کی بجائے مستعفی ہونے کو ترجیح دیتا۔ تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ مقدمات کو کھولنے سے متعلق خط نہ لکھنے کا قانون بنادیں توعدلیہ کچھ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پرچارج شیٹ سنگین مسئلہ ہے۔ ایک سوال پر جاوید ہاشمی نے کہا کہ اگر وہ سرکاری عہدے پر ہوتے تواین آر او پر استعفٰی دے دیتے ، انہوں نے کہا کہ آئین کی تشریح کرتے ہوئے قانون سازی کا کچھ حق عدلیہ کے پاس جاتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بھی حالات دوسرے صوبوں کی طرح خراب ہیں، ملتان میں کوئی بھی نیا منصوبہ شروع نہیں کیاگیا۔