ہالی وڈ فلم سیریزہیری پوٹرسےشہرت پانے والے اداکار ڈینئل ریڈکلف کی ہارر فلم وومن ان بلیک نمائش کیلئے پیش کردی گئی۔
ہیری پوٹربچوں کیلئے بنائی جانے والی ایک کامیاب فلم سیریز تھی جس میں ڈینئیل سمیت دوسرے اداکاروں نے یادگار اداکاری کی۔ ہیری پوٹر سیریز ختم ہونے کے بعد ڈینیئل نے اپنے کیرئیر کی پہلی بار بڑوں کے لیے سسپنس اور ہارر فلم وومن ان بلیک میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، ڈنئیل اس فلم میں ایک ایسے وکیل کا کردار ادا کررہے ہیں جواپنی بیوی کی موت کے بعد اپنے کیرئیر کو بچانے کی جہدوجہد میں مصروف ہے اور سکون کی تلاش میں ایک گاؤں کا رخ کرتا ہے جہاں حیرت انگیزواقعات اس کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں۔ ڈنیئل نے فلم میں اپنے کردار کے متعلق کہا ہےکہ ہیری پوٹر کے بعد وہ ایسا ہی کوئی کردار ادا کرنا چاہتے تھے۔ دی وومن ان بلیک کے علاوہ کرونیکل،بگ مراکل اور دی ان کیپرز بھی آج نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں۔