امریکی سفارت خانے نے سات مسلم ممالک میں پاکستان کو شامل کرنے کی خبروں کی تردید کر دی
پاکستان میں امریکی سفارت خانہ کی ترجمان فلیور کووان کا کہنا تھا کہ امریکی پابندی والے سات مسلم ممالک میں پاکستان کو شامل نہیں کیا گیا، پاکستان کے حوالے سے فی الوقت ایسی کوئی تجویز بھی زیر غور نہیں ہے، ترجمان نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کو معمول کے مطابق ویزے جاری کیے جارہے ہیں اور پالیسی میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی،جبکہ امریکی انتظامیہ نے بھی پاکستان سےمتعلق کوئی خصوصی ہدایات جاری نہیں دیں ۔ انہوں نے بتایاکہ اس سلسلے میں پاکستانی دفتر خارجہ اور حکومت سے بھی کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، فلیور کووان نےکہا کہ پاکستان کو سفری پاپندی والے سات ممالک میں ممکنہ شامل کئے جانے سے متعلق تمام اطلاعات محض افواہیں ہیں، واضح رہے کہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےسات مسلم ممالک کے پناہ گزینوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے جن میں شام، ایران،عراق،سوڈان، لیبیا، یمن اور صومالیہ شامل ہیں ۔۔