برطانوی حکومت نے یورپی یونین سےعلیحدگی سے متعلق وائٹ پیپر جاری کردیا
برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے بریگزٹ سےمتعلق وائٹ پیپر جاری کرنے کااعلان کیا تھا ،،جس میں یورپی یونین سے علیحدگی سے متعلق تفصیلات بتانے کاوعدہ کیاتھا،،ستتر صفحات پر مشتمل وائٹ پیپر کی تفصیلات میں کہاگیاہے،،کہ نئے سٹریٹجک روابط جائیں گے،،ہم سنگل مارکیٹ کی بجائے آزاد اور وسیع تجارتی تعلقات چاہتے ہیں،،یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد نئے انتظامات کے لیے درکار وقت میں تبدیلی ہو سکتی ہے،، برطانوی وزیر برائے بریگزٹ ڈیوڈ ڈیوس کا کہناتھا،،کہ گریٹ ریپیپل بل سے متعلق الگ وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا،،جس میں کسٹم جیسے دیگر شعبوں کے لیے الگ قانون سازی کی جائے گی،،