گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا۔
گورنر سندھ نے امن دشمنوں کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کا ماحول خراب کرنے والے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔۔ ماضی میں ایسے عناصر کی کارروائیوں کو چھوٹی سرگرمیاں کہہ کر نظر انداز کیا گیا۔۔ سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر امن کی بحالی، اور، ایپکس کمیٹی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔۔ شہر کے امن و استحکام کے لئے رینجرز کا ہونا ضروری ہے۔۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کراچی میں سیاسی خلا موجود ہے، جس کو پُر کرنا ہے۔۔ ایم کیو ایم تین چار حصوں میں تقسیم ہو چکی۔۔ عشرت العباد کِس طرف ہیں، پتہ نہیں۔۔ محمد زبیر عمر نے سندھ حکومت سے ٹکراؤ کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی حدود سے تجاوز نہیں کریں گے۔۔ گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کے بعد شہر میں معاشی، اور، مالی سرگرمی شروع کرنے کا ایک زبردست وقت ہے۔۔ کراچی میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کی تیزی سے تکمیل کے ساتھ نئے منصوبے بھی لائیں گے۔۔