یوراج سنگھ بھارتی کنگ آف سکسز بن گئے۔
بھارتی آل رائونڈر یوراج سنگھ بھارتی کنگ آف سکسز بن گئے ہیں۔بھارت کے ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ یووراج سنگھ نے ٹی20کرکٹ میں زیادہ چھکے جڑنے والوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر جگہ بنالی،انگلینڈ کے خلاف حالیہ سیریز کے تیسرے میچ میں ان کے چھکوں کی تعداد 74ہوگئی،کرس گیل98، برینڈن میک کولم91، شین واٹسن83، مارٹن گپٹل76 اورڈیوڈ وارنر74 چھکوں کے ساتھ ٹاپ 5میں شامل ہیں،جارح مزاج بائیں ہاتھ کے بیٹسمین یوراج نے یہ سنگ میل 58میچز میں عبور کیا۔