کرپشن کے حوالے سے موثرا قدامات نہ کرنے پر البانیہ کے اٹارنی جنرل کا امریکی ویزہ منسوخ
البانیا کے اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ کرپشن کے حوالے سے ناکافی اور موثرا قدامات نہ کرنے پرامریکہ نے ان کا ویزہ واپس لے لیا ہے ۔ امریکی سفارت خانے کی طرف سے البانیا کے صدر اور پارلیمنٹ کے سربراہ کو جاری خط میں کہا گیا ہے کہ " غیر سفارتی رویہ اپنانے پر " ان کے ساتھ ساتھ پراسیکیوٹر آفس کے متعدد اراکین کا ویزہ منسوخ کیا گیا ہے ۔البانیہ کاانصاف کا نظام بد عنوان ترین ادادروں میں سے ایک ہے تاہم اب یورپ اور امریکی دباﺅ پر عدالتی اصلاحات کا آغازکیا گیا ہے ۔امریکی سفارت کارڈونلڈ لو نے پریس کانفرنس میں پراسیکیوٹر پر الزام لگایا کہ وہ گزشتہ 18 ماہ سے عدالتی اصلاحات کے خلاف مسلسل بول رہے تھے ۔