قوم جا نتی ہے کون دھرنے والے ہیں اور کون ترقی والے،آج دنیا ایک نیا پاکستان دیکھ رہی ہے، دھرنے والے دھرنا دیتے رہیں گے ہم اپنا کام کرتے رہیں گے,وزیراعظم نواز شریف
کراچی حیدرآباد ایم نائن موٹروے سیکشن ون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے اپنی توپوں کا رخ پھر مخالفین کی طرف موڑا،بولے کہ اس ملک کےساتھ ظلم کیوں کیا گیا کہ لوگوں کو بجلی بھی نہیں ملی،ایسے لوگوں کی کمی نہیں جوکبھی مذہب، کبھی سیاست کےنام پرنوجوانوں میں ہیجان پیدا کرتےہیں،کچھ لوگ کہتے ہیں کہ سڑکوں کی کیا ضرورت ہے، چارٹر طیاروں پر اڑنےوالوں کو سڑکوں ضرورت نہیں،قوم جانتی ہے کون دھرنے والے ہیں اور کون ترقی والے، دھرنے والے دھرنا دیتے رہیں گے ہم اپنا کام کرتے رہیں گے۔۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج لوگ اپنی آنکھوں سے ایک نیا پاکستان تعمیر ہوتا دیکھ رہے ہیں، موٹر وے اور میٹرو اب خیالی باتیں نہیں رہیں،یہ وہ وعدے ہیں جوہم نے 2013 میں کیے تھے جن کو پورا کررہے ہیں اور 2018 تک تمام وعدے پورے کریں گے۔
وزیراعظم بولے کہ راستہ مشکل ہو تو منزل تک رسائی بھی مشکل ہوجاتی ہے، اس لیے منزل تک پہنچنا ہے تو پہلے راستوں کو آسان بنانا ہو گا، ہم آگے کا سوچ رہے ہیں،ہم نہ صرف بجلی کو واپس لا رہے ہیں بلکہ بجلی کو سستی بھی کر رہے ہیں،کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی لوگوں کو سستی ملے گی ۔ وسائل کم اور ضروریات زیادہ ہیں لوگ آتے رہتے ہیں جاتے رہتے ہیں ہمیں پاکستان کی طرف دیکھنا چاہیے۔