کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔قوم دہشت گردی،اور،انتہا پسندی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ ہے,آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا۔۔ آرمی چیف سے کور ہیڈ کوارٹرز لاہور میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے ملاقات کی۔آرمی چیف کو پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں، اور، کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لئے دفاعی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔۔ سپہ سالار نے پنجاب رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا۔۔ جہاں آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول،اور،ورکنگ باؤنڈری پر دشمن کا سامنا کرنے والے جوانوں کی خدمات سے آگاہ کیا گیا۔۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسروں، اور، جوانوں سے خطاب میں کہا کہ پاک فوج، اور، رینجرز مشرقی سرحد، اور، ورکنگ باؤنڈری پر اندرونی، اور، بیرونی سکیورٹی خطرات سے نمٹنے میں مکمل کردار ادار کر رہی ہیں۔۔ سپہ سالار کا کہنا تھا بھارت لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کے ذریعے کشمیر میں مظالم سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔۔ ملکی دفاع کے لئے قوم کی اُمیدوں پر پورا اُتریں گے۔۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بھارت کسی بھی جارحیت کی کوشش نہ کرے، ورنہ منہ کی کھانا پڑے گی۔۔ سپہ سالار نے پاک فوج، اور، رینجرز کے جوانوں کے بلند حوصلوں، اور، پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔۔ آرمی چیف نے پاک فوج، اور، رینجرز کے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے، اور، فاتحہ خوانی کی۔۔