جمہوریت میں ٹیلنٹ،اور،بادشاہت میں بچے آگے آتے ہیں۔ہم نے پاکستان میں انصاف کا نظام لانا ہے,عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پشاور میں صحت کی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے پورے پاکستان میں مثال قائم کی۔۔ انصاف ہیلتھ کارڈ عوام کی بہت بڑی خدمت ہے۔۔ صوبے کے اکیاون فیصد عوام کے لئے صحت کارڈ انقلابی اقدام ہے۔۔ کپتان کا کہنا تھا خیبر پختونخوا کا " ترانوے " فیصد ریونیو وفاق سے آتا ہے۔۔ اگلے سال ہیلتھ کارڈ کو پورے صوبے تک پھیلائیں گے۔۔کپتان خان نے ایک بار پھر اُمید ظاہر کی کہ ہو سکتا ہے اگلی وفاقی حکومت تحریک انصاف کی ہو۔۔ جمہوریت میں ٹیلنٹ، اور، بادشاہت میں بچے آگے آتے ہیں۔۔ ہم نے پاکستان میں انصاف کا نظام لانا ہے۔۔ عمران خان نے کہا کہ سرکاری ہسپتال سیاسی مداخلت، اور، اپنوں کو نوازنے کی وجہ سے پیچھے رہ گئے۔۔ میں میو ہسپتال میں پیدا ہوا، لیکن آج کوئی میو ہسپتال میں علاج نہیں کرانا چاہتا۔۔ تحریک انصاف کی حکومت میں خیبرپختونخوا میں صحت کے نظام میں بہت زیادہ بہتری آئی۔۔عمران خان کا کہنا تھا شوکت خانم لاہور کا سالانہ خسارہ چار ارب روپے ہے۔۔ شوکت خانم ہسپتال کا عالمی معیار ہونے کی وجہ ہسپتال کی مینجمنٹ ہے۔۔ وہی ادارے ترقی کرتے ہیں جن میں میرٹ کا نظام ہو۔ جتنی خالص جمہوریت ہو گی، اتنا ہی میرٹ ہو گا۔۔ میرٹ نہ ہونے سے سرکاری ہسپتالوں میں سہولتوں کا فقدان ہے۔۔ عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت کو ہدایت کی کہ صوبے میں پانچ سو بستروں پر مشتمل گائنی ہسپتال بنائے۔۔