کرکٹ میں بہرتی لانے کے لیے سینیئر کھلاڑیوں سے گول میز کانفرنس کی جائےگی,چیف سلیکٹر انضمام الحق
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ جب میں کپتان تھا تو میں اپنی مرضی کی ٹیم لیتا تھا۔کپتان کی رائے کو اہمیت دینی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ بطور چیف سلیکٹرجب کسی چیز کو ٹیم کی لیے مناسب نہیں سمجھتا تو اسے روک دیتا ہوں۔ لیکن کپتان اور کوچ کو اہمیت دیتا ہوں۔انہوں نے کہا دورہ آسٹریلیا میں شکست کے بعد گول میز کانفرنس بلائی ہے۔تاکہ سینئیر کھلاڑیوں کے تجربے سے فائدہ اٹھا سکیں اور پاکستان میں کرکٹ میں بہتری لائی جاسکے۔انہوں نے کہا مصباح کی خدمات کوئی بھول نہیں سکتا ۔مصباح کو ہٹانے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ یونس خان سے ریٹائرمنٹ کے متعلق خود بات کروں گا۔ بڑے کھلاڑیوں کے جانے کا طریقہ درست ہونا چاہیے۔یونس اور مصباح جیسے کھلاریوں کا متبادل تیار کرنے میں وقت درکار ہوتا ہے،،،فرسٹ کلاس کے بیس سے بائیس کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کے بعد اکیڈمی بلائیں گےانضمام الحق نے کہا آسٹریلیا میں شرجیل اور بابر اعظم نے سب سے اچھا پرفارم کیا۔ کامران اکمل ڈومیسٹک میں اچھا کھیل رہے ہیں لیکن ابھی ٹیم میں ان کی جگہ نہیں بنتی۔