افغانستان میں پولیس اہلکار نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کرکےدس اہلکاروں کو قتل کردیا
افغانستان کے شمالی صوبے فریاب میں پولیس اہلکار نے سوئے ہوئے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے دس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، حکام کا کہنا ہے پولیس اہلکار تمام افراد کا اسلحہ ساتھ لے کر فرار ہوگیا، حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ پولیس اہلکار طالبان سے جا ملا ہے تاہم کسی تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے دوسری جانب ایک اور واقعہ میں پکتیکا صوبے میں ایک شخص نے امام مسجد اور اس کی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ، دو بچے فائرنگ سے محفوظ رہے ، قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی