پاکستان افغانستان میں کشیدگی اور دہشتگردی نہیں چاہتا:اعزاز چودھری
امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزا چودھری نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں بتایا کہ پاکستان نے افغانستان میں حالیہ دھماکوں کی مذ٘ت کی ہے اور ہمیشہ ہی کرتا آیا ہے لیکن افغانستان دہشتگردی کے واقعے کا الزام پاکستان پر لگا دیتا ہے ، افغان حکومت اپنی ناکامی چھپانے کیلئے ایسے الزامات لگاتی ہے، پاکستان تو خود دہشتگردی کا شکار ہے وہ افغانستان میں دہشتگردی کی حمایت کیوں کرے گا،اس طرح تو اپنا ہی نقصان ہوگا،افغانستان میں بے تحاشا مسائل ہیں اور افغان حکومت ان مسائل کو حل کرنے کی بجائے سارا نزلہ پاکستان پر گرا دیتا ہے جبکہ پاکستان نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا ، آج پاکستان ترقی کر رہا ہے جبکہ افغانستان قابو کرنے میں ناکام رہے، انہوں نے کہا افغانستان میں امن کیلئے طالبان کو بھی امن مذاکارت کا حصہ بنایا جائے اس کے بغیر امن نہیں ہو سکتا، پاکستان کے امریکہ سے اچھے تعلقات ہیں اور امید ہے مستقبل میں مزید اچھے ہونگے ، انہوں نے کہا گوادر پورٹ کمرشل پورٹ ہے چین کی کوئی پورٹ نہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بغیر پاک بھارت مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے،یہ بات بھارت کو بھی سمجھنی چاہیئے