لیبیا کے قریب بحرہ احمر میں کشتی الٹنے سے 90 تارکین ڈوب کر ہلاک ہوگئے
غیرملکی میڈیا کے مطابق ملازمت کی غرض سے یورپ جانے والے غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی لیبیا کے ساحل کے قریب بحیرہ روم میں ڈوب گئی۔ حادثے میں نوے افراد ہلاک ہوگئے۔ دس لاشیں نکال لی گئیں جن میں سے آٹھ پاکستانی اور دو لیبین باشندے شامل ہیں۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حادثے کے بعد دو افراد نے تیر کر اپنی جان بچائی جبکہ ایک شخص کو ماہی گیروں نے بچایا۔ کشتی حادثے میں بچ جانے والے افراد نے رضاکاروں کوبتایا کہ کشتی میں زیادہ ترپاکستانی سوارتھے جوشمالی افریقہ سے اٹلی جارہے تھے۔دوسری جانب
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ لیبیا کے ساحل پر کشتی ڈوبنے کے واقعے میں جاں بحق پاکستانی افرادُکی معلومات جمع کی جا رہی ہیں، واقعے پر افسوس ہوا۔۔