متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں11سالانہ ریڈ بل ائیر ریس ورلڈ چمپئن شپ کا آغاز ہوگیا
2 روزہ چمپئن شپ میں میزبان متحدہ عرب امارات کے علاوہ امریکا، برطانیہ، جرمنی، آسٹریلیا، آسٹریا ۱ور کینیڈا سمیت مختلف ممالک سے13مہم جو پائلٹس حصہ لے رہے ہیں اس چمپئن شپ میں حصہ لینے والے جانباز ہوائی کرتب بازوں کو سمندر کے بیچوں موجود 25میٹر بلندی پر ہوا بھرے’ پائیلونز‘ کے درمیان 370کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اُڑان بھرنی ہوگی اور منفرد کرتب بھی پیش کرنے ہوں گےان پائیلونز کا درمیانی فاصلہ فقط 33سے49 فٹ تک رکھا جائے گا، جس کے تحت اگر پائلٹوں نے اپنے خصوصی ڈیزائن کردہ طیاروں کو ان سے ٹکرادیا تو یہ پھٹ جائیںگے،جس کے نتیجے میں پینالٹی کے طور پر ان کے پوائنٹس میں کٹوتی کی جائے گی۔