پنجاب کی تحصیل بورے والا میں تیرہ سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا
پولیس کےمطابق نواحی آبادی عظیم آباد کا رہائشی بچہ علی منظور دو روز قبل گھر سےٹیوشن پڑھنے کےلئےگیاتھالیکن گھرواپس نہیں لوٹاتھا۔ بچے کی لاش کنویں سے ملی گئی ،، پولیس کاکہناہےکہ بچہ کو مبینہ طورپرزیادتی کےبعد قتل کیاگیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئےاسپتال منتقل کردیاگیا،،اہل خانہ کی درخواست پرمبینہ طورپر واقعےمیں ملوث ایک ملزم کوگرفتارکرکےتحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ادھروزیراعلیٰ پنجاب نے بورے والا میں لڑکے کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ شہبازشریف نےڈی پی او سے رپورٹ طلب کرکے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ میں ملوث ملزم کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مقتول لڑکے کے خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔