فاف ڈوپلیسی انجری کے باعث بھارت کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز سے باہر
جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز فاف ڈو پلیسی فٹنس مسائل کی وجہ سے بھارت کے خلاف جاری ون ڈے اور ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے۔ فاف ڈوپلیسی کی بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں انگلی فریکچر ہوگئی تھی، ٹیم انتظامیہ کے مطابق ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور انہیں مکمل طور پر فٹ ہونے میں تین سے چھ ہفتے درکار ہوں گے۔ بلے باز فرحان بیہاردین کو ان کے متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔