ملک میں گریٹ لیڈر،گریٹ منصف آگئے تو ملکی ترقی کو کوئی نہیں روک سکے گا:چیف جسٹس پاکستان
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ مجھے فخر محسوس ہوتا ہے کہ میں پاکستان کا شہری ہوں،بڑی جدوجہد کے بعد ہم نے یہ ملک حاصل کیا۔ کیا ہم اپنی اس دھرتی ماں کا حق ادا کررہے ہیں۔ قوانین پارلیمنٹ بناتی ہے،آئین کے تحت پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے۔ ہمیں ان قوانین پر عمل کرنا ہے
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ تعلیم،صحت اور مفاد عامہ کا کام ہمارا عزم ہے،وعدہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے عدالت عظمی کے تکریم کے بارے میں چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدلیہ کی عزت اور تکریم کرانا ضروری ہے جہاں محسوس ہوا کہ اس کیخلاف کچھ ہورہا تو لازمی عدلیہ کی عزت اور تکریم کرائیں گےچیف جسٹس نے مزید کہا کہ عدلیہ اور ہر جج آزاد ہےعوامی حقوق کیلیے سومو ٹو ایکشن لیے آیندہ بھی لیتے رہیں گے