عام کارکنوں کوتوہین عدالت پربند کرنےسےعدالت کارعب قائم نہیں ہوگا:احسن اقبال
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی نااہلی فیصلےپرن لیگ نہیں پوری دنیانےتحفظات کااظہارکیا عدالت کا سب سے بڑا مرتکب پرویز مشرف ہے،،، سپریم کورٹ مشرف کی طلبی کےنوٹس جاری کرے ، گناہ کبیرہ کو چھوڑ کر گناہ صغیرہ کو پکڑا جائے تو لوگ سوال کریں گے،،، عام کارکنوں کوتوہین عدالت پربند کرنےسےعدالت کارعب قائم نہیں ہوگا، عدالت کا رعب تب قائم ہوگا جب مشرف کو نہال ہاشمی کیطرح جیل میں ڈالاجائیگا، تحفظات کااظہاراگرتوہین عدالت ہے تو جی ٹی روڈ پر آنیوالی پوری قوم توہین عدالت کی مرتکب ہوئی، اگر مسلم لیگ کو ٹارگٹ کیاجائیگا تو لوگ سمجھیں گےیہ پری پول دھاندلی ہے،احسن اقبال کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی وزیراعظم نامزدگی پرکوئی اختلاف نہیں ہے، ہمیں ایسے تنازعات سے بچنا چاہیے۔۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی2حکومتوں نےتوانائی اورانفراسٹرکچرمیں کام نہیں کیا، ریلوےنظام کی حالت ناقص ہوچکی تھی،،، اقتدارسنبھالاتومعیشت،توانائی میں اضافےپرزوردیا، دہشت گردی کےخاتمےپربھی زوردیا،،، موجودہ دور حکومت میں1600کلومیٹرموٹرویزتعمیرکی جارہی ہیں ہم نے نے11ہزارمیگاواٹ بجلی منصوبےمکمل کئے۔۔۔ ہم بھی سپر سانگ اسپیڈ کے ساتھ ترقی کرسکتے ہیں، پاکستان ایک ابھرتی معیشت بن چکا ہے 4سالوں میں ہونیوالی سرمایہ کاری70 سالوں میں نہیں ہوئی