بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کررہا ہے: شیریں مزاری
انسانی حقوق کی وزیرڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بھارت اپنی آئینی ترامیم کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کررہا ہے جو پاکستان کے لئے قابل قبول نہیں۔پاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دیا گیا ہے اور اس کی آبادی کے تناسب میں تبدیلی سے علاقے میں استصواب رائے کا عمل متاثر ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیری عوام کشمیر کے مسئلے کو زندہ رکھنے اور اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں۔