لاہور: عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد آج لاہور کا ساتواں دورہ کر رہے ہیں۔
لاہور: عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد آج لاہور کا ساتواں دورہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم اپنے دورہ لاہور کے دوران اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ لاہور کا پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان آج گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے جس میں پنجاب کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔ وزیر اعظم پنجاب میں اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس میں پنجاب کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور کارکردگی کی بنیاد پر کچھ وزرا کے قلمدان بھی تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ عمران خان کے دورہ لاہور کے دوران اتحادیوں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جب کہ اتحادیوں کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔ عمران خان نے سو دن مکمل ہونے وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیا تھا اور کاکردگی بہتر نہ ہونے پر وزرا کی سرزنش بھی کی تھی۔ پنجاب میں مسلم لیگ ق کی جانب سے ناراضگی کے بعد بات علیحدگی تک جا پہنچی تھی تاہم وفاقی اور پنجاب حکومت نے معاملات کا سنبھال لیا۔ وزیر اعظم دورہ لاہور میں اتحادیوں کے معاملات بھی طے کریں گے۔ وزیر اعظم اپنے دورہ لاہور کے دوران میڈیا سے بھی بات کریں گے۔