حمزہ شہباز آج لندن روانہ ہوں گے

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازشریف آج قطرایئرویز کی پرواز 629 کے ذریعہ لندن روانہ ہوں گے ۔ انہوں نے لاہور ہائی کورٹ کو بیرون ملک روانگی سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔ حمزہ شہباز شریف نے اپنا نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پرعدالت نے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کیا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ میں حمزہ شہبازکے وکیل اعظم نذیرتارڑ نے یقین دہائی کرائی تھی کہ ان کے موکل 10 دنوں میں واپس پاکستان آجائیں گے۔