کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے‘ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پرہمارا مؤقف انتہائی واضح اور دو ٹوک ہے۔ تفصیلات کے مطابق لندن سے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پرہمارامؤقف انتہائی واضح اوردو ٹوک ہے، نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف بھر پور آواز اٹھائیں گے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ اوربرطانوی پارلیمانی گروپ کی رپورٹوں نے ہمارے مؤقف کی تائید کی، کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے لندن روانگی سے قبل آل پارٹیز حریت کانفرنس کی سینئر قیادت سے رابطہ کیا اور یوم یکجہتی کشمیر پرلندن میں ہونے والے پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔