ثنامیر100ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والی پہلی ایشیائی خاتون بن گئیں
پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان اور کھلاڑی ثنامیر 100ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والی پہلی ایشیائی خاتون بن گئیں۔پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کے دروازے کھل چکے ہیں اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم اس وقت دورہ پاکستان پر ہے اور انہوں نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان کو 2-0سے شکست دے کر جیت لی ہے ۔سیریز میں شکست کے باوجود بھی پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان اور کھلاڑی ثنامیر نے انتہائی اہم ترین اعزاز حاصل کرلیا۔ ثنامیرمیدان میں قدم ر کھتے ہی ایشیا کی 100ٹی ٹوینٹی میچز کھیلنے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئیں ۔33سالہ ثنا میر 2005سے قومی ٹیم میں کھیل رہی ہیں اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی آئی ہیں ۔