وزیراعظم ایوان وزیراعلیٰ پنجاب پہنچ گئے، سانحہ ساہیوال پر بریفنگ دی جائے گی

لاہور: وزیراعظم عمران خان ایوان وزیراعلیٰ پہنچ گئے جہاں انہیں سانحہ ساہیوال کی تحقیقات پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان ایوان وزیراعلیٰ میں اجلاس کی صدارت کریں گے اور وہ گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان پنجاب کی میڈیا کمیٹی کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم آج لاہور میں مصروف ترین دن گزاریں گے، انہیں سانحہ ساہیوال کی تحقیقات پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔