دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
جوہانسبرگ: پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔جوہانسبرگ میں دونوں ٹیمیں اب سے کچھ دیر بعد مدمقابل ہوں گی، سیریز میں میزبان ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
آج کے میچ کے لیے جنوبی افریقا کی قیادت کے فرائض ڈیوڈ ملر انجام دیں گے جب کہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فہیم اشرف کی جگہ شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔