وزیراعظم آج ملائیشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے
وزیراعظم عمران خان آج ملائیشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے، وزیراعظم مہاتیر محمد کی دعوت پر ملائیشیا کا دورہ کررہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ملائیشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے، وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے جہاں وہ ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیرمحمد سےون آن ون ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات،تجارت وسرمایہ کاری کےفروغ پربات چیت ہوگی ۔ وزیراعظم کےہمراہ اعلٰی سطح کاوفدبھی ملائیشیاروانہ ہوگا،اس دوران پاکستان اورملائیشیا کےدرمیان وفودکی سطح پرمذاکرات 4فروری کوہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ، دورے کے دوران وزیراعظم کی ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیرمحمد سےون آن ون ملاقات ہوگی، جس میں دوطرفہ تعلقات،تجارت وسرمایہ کاری کےفروغ پربات چیت ہوگی۔