موٹروے پر کار الٹنے سے پانچ افراد جاں بحق، تین شدید زخمی
موٹروے پر کار الٹ گئی۔ حادثہ میں خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ تحصیل خانقاہ ڈوگراں کے قریب پیش آیا۔ تیز رفتار کار ٹائر پھٹ جانے کے باعث الٹی ۔ امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا ۔جاں بحق افراد کی شناخت زبیدہ بی بی ، حنزلہ ، ابوحریرہ ، عبدالجبار اور سجاد کے ناموں سے ہوئی ۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے