قرض کی تیسری قسط ، پاکستان اور آئی ایم ایف میں دوسرا جائزہ اجلاس آج سے شروع ہوگا
اسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم ایف میں دوسرا جائزہ اجلاس آج سے شروع ہوگا، وفد وزارتوں اورمحکموں کی کارکردگی کاجائزہ لے گا اور ایف بی آر ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں ناکامی پربات ہوگی، مذاکرات میں کامیابی کے بعد پاکستان کوقرض کی تیسری قسط ملےگی۔ تفصیلات کے مطابق 54 کروڑ ڈالرکی تیسری قسط کے معاملے پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرا جائزہ اجلاس آج سے شروع ہوگا ، جائزہ اجلاس 3سے 13فروری تک جاری رہے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد وزارتوں اورمحکموں کی کارکردگی کاجائزہ لے گا اور ایف بی آر ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں ناکامی پر بات ہوگی جبکہ حصولات وصولیوں کےہدف پر نظرثانی ایجنڈے کاحصہ ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیپرا،اوگراخودمختاری پرقانون سازی میں پیشرفت کاجائزہ لیاجائے گا جبکہ آئی ایم ایف وفد کو نجکاری پروگرام ، بجٹ خسارے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔