پاکستان اور چین کے درمیان براہ راست پروازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع
چین کی پرواز سی زیڈ 6007 کی اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر آمد کے ساتھ پاکستان اور چین کے درمیان براہ راست پروازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔ چین میں کرونا وائرس کے پھیلاو کے تناظر میں پروازیں چند روز کے لئے معطل کردی گئیں تھیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنے تاثرات میں کہا ہے کہ مسافروں کی سکریننگ کےلئے تمام ہوائی اڈوں پر جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ادارہ صحت کے پاس کرونا وائرس کی تشخیص کی سہولت موجود ہے