رانا ثناءاللہ سے17سال کا ریکارڈ طلب، جائیدادوں کی تفصیلات ساتھ لانے کی ہدایت
لاہور : آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کے حوالے سے نیب نے ن لیگی رہنما راناثنااللہ سے2001 سے2018تک اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں، 17سال کا ریکارڈساتھ لانے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق منشیات برآمدگی کیس میں ملوث ن لیگ کے مرکزی رہنما رانا ثناءاللہ کو قومی احتساب بیورو نے ان کی تمام جائیداوں کی تفصیلات سمیت طلب کیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ راناثناءاللہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ2001سے2018تک اثاثوں کی تفصیلات ساتھ لائیں اور اہلخانہ کو موصول غیرملکی ترسیلات کی تفصیلات جمع کرائیں۔ اس کے علاوہ2001سے2018 اثاثے کتنے بڑھے، راناثنااللہ اس کی وضاحت بھی پیش کریں، راناثناءاللہ سیاست میں آنے سے پہلے اور بعد کے اثاثوں کی تفصیلات بھی ساتھ لائیں۔ آپ نے سیاست کب شروع کی اور کتنی دفعہ پبلک آفس ہولڈ کیا یہ بات تحریری طور پر بیان کریں، نیب ذرائع کے مطابق انہیں کہا گیا ہے کہ بتائیں کہ آپ کے کاروبار کون کون ہیں اور خاندان سے کوئی اور شخص سیاست میں ہے یا نہیں۔