مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے کئی فیصلے کیے ہیں: مشیر خزانہ
سلام آباد: مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے کئی فیصلے کیے ہیں، قوم دیکھے گی مہنگائی آہستہ آہستہ کم ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ معیشت میں پچھلے چند ماہ میں استحکام دیکھا گیا، آئی ایم ایف پاکستان کو 6 ارب ڈالر دے رہا ہے۔ دنیا بھر سے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں۔ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کے لیے آئی ایم ایف کی معاونت حاصل ہے، ان سے مل کر احساس پروگرام کا دائرہ کار بڑھایا۔ بجٹ سے حکومتی اخراجات کو بھی کم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی سطح پر منافع خوروں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، حکومت بجلی کی قیمتوں میں سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ چھوٹے صارفین پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ نہیں پڑے گا۔ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈالر کی قدر میں استحکام آیا ہے، مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے کئی فیصلے کیے ہیں۔ گندم امپورٹ کر رہے ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز پر 7 ارب روپے کا پیکج دے رہے ہیں، قوم دیکھے گی مہنگائی آہستہ آہستہ کم ہوگی